پروجیکٹ ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام کا دفتر بندوبست اراضیات ضلع دیر پائین بمقام تالاش کا دورہ


پروجیکٹ ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام کا دفتر بندوبست اراضیات ضلع دیر پائین بمقام تالاش کا دورہ

پروجیکٹ ڈائریکٹر بندوبست اراضیات دیر/کالام محمد اقبال وزیر نے دفتر بندوبست اراضیات ضلع دیر پائین بمقام تالاش کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایم آئی ایس سیکشن میں جاری ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا جائزہ لیا اور جنرل ریکارڈ روم کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں مصروف آئی ٹی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ بندوبست اراضیات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کردار نہایت اہم ہے، لہٰذا ہر موضع کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن معیاری، مؤثر اور درست انداز میں یقینی بنائی جائے تاکہ اراضی ریکارڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے جنرل ریکارڈ روم میں موجود سرکاری ریکارڈ کی ترتیب، حفاظت اور دستیابی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ریکارڈ کی حفاظت اور مناسب دیکھ بھال کو اولین ترجیح دی جائے، تاکہ سرکاری ریکارڈ محفوظ، درست اور ضرورت کے وقت بآسانی دستیاب رہے۔

اس موقع پر سیٹلمنٹ آفیسر ضلع دیر پائین محمد یونس یوسفزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو آگاہ کیا کہ جنرل ریکارڈ روم کا قیام ان کی نگرانی میں عمل میں لایا گیا ہے، جبکہ ریکارڈ کی مزید مؤثر حفاظت اور بہتر انتظام کے لیے آئندہ بھی ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

(2026-10-15)